اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔
صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے صدر ریاست ڈاکٹر نجیب نقی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کمشنر سہیل بشیر کا میرپور روڈ پر چھاپہ،ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی، وارننگ جاری
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، ریاستی معاملات اور خطے میں ترقی و خوشحالی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی استحکام، عوامی مسائل کے حل اور ریاستی اداروں کے مابین بہتر روابط کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی سے پیپلزپارٹی وفد کی اہم ملاقات،عوامی امور پرملکر چلنے پراتفاق
اس موقع پر آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقیاتی ترجیحات اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اس موقع پر اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل حل اور خوشحالی کیلئے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور ریاست کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں اور باہمی تعاون ناگزیر ہیں۔




