ٹرمپ

ہم تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح پر کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن سے ملنے والی غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم تیل کی ترسیل اس سطح پر کر رہے ہیں جو کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔

صحافیوں سے دوران گفتگو گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا کہ اس وقت ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ اصل میں ایران کو کون چلا رہا ہے؟

ایران کی قیادت اور معیشت سے متعلق امریکی صدر کے بیانات:

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جا چکا ہے اور ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہی بنا ہوا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر اب ملک کو کون چلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر یہ کہہ رہا ہے کہ ہماری کوئی معیشت نہیں ہے اور ہمارے پاس تیل بھی موجود نہیں ہے۔

کیلیفورنیا حکام کا ردعمل اور ٹرمپ کا خطرے سے متعلق خطاب:

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران لاس اینجلس اور سان ڈیاگو جیسے شہروں کو تباہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیبراسکا میں اپنے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران امریکہ کے کسی بھی بڑے شہر، جیسے کہ لاس اینجلس یا سان ڈیاگو کو مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے۔