اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نے فتح-4، گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل معاون نظام سے لیس ہتھیاروں کا نظام طویل فاصلے پر اہداف کو انتہائی درستگی اور مہلک صلاحیت کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجربے کے دوران بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت میں اضافے کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق کی گئی۔
آج کے تجرباتی لانچ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
پاکستانی فوج نے منگل کو مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح-4 کروز میزائل کے توسیع شدہ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے دوران میزائل کی ’بہتر درستگی‘ کو جانچا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ صدر ،وزیردفاع سےملاقاتیں،اہم امور پر تبادلہ خیال ،آئی ایس پی آر
پاکستان آرمی کی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ فتح-4 کم بلندی پر زمین کی ساخت کے مطابق پرواز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس صلاحیت کو ’ٹیرین ہیگنگ‘ کہا جاتا ہے، جس سے میزائل کو دشمن کے فضائی دفاع اور میزائل روکنے والے نظام سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
فتح کروز میزائل سیریز پاکستان کے مقامی میزائل تیاری کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل تیاری اور اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔
پاکستانی فوج نے گذشتہ سال ستمبر میں بتایا تھا کہ اس میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے۔
پاکستانی فوج کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن نظام سے لیس یہ ہتھیار زیادہ فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-4 کے توسیع شدہ ورژن کے کامیاب تجرباتی لانچ کو سراہا۔
صدر، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا۔




