ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، تاہم میچ کے دوران بارش کے امکانات نے شائقین کی تشویش بڑھا دی ہے۔
بارش کے خدشے کے پیش نظر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے فائنل کیلئے لاگو قوانین بھی واضح کردیئے ہیں۔
بارش سے میچ منسوخ ہوا تو کیا ہوگا؟
ایشین گیمز 2023 کے قوانین کے برعکس اس مرتبہ بارش کے باعث فائنل مکمل نہ ہونے کی صورت میں زیادہ رینکنگ رکھنے والی ٹیم کو فاتح قرار نہیں دیا جائے گا۔
2026 کے قوانین کے مطابق اگر فائنل بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تو پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر گولڈ میڈل دیا جائے گا۔
میچ شروع ہونے کے بعد بارش ہوئی تو؟
قوانین کے مطابق اگر فائنل شروع ہونے کے بعد بارش مداخلت کرتی ہے تو نتیجہ اخذ کرنے کیلئے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہوگا۔
اس صورت میں میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس (DLS) طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
فائنل کے لیے ریزرو ڈے نہیں
ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے فائنل کیلئے کوئی ریزرو ڈے مقرر نہیں کیا گیا۔ اس لیے مقررہ دن ہی میچ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں گولڈ میڈل کی حقدار؟
اگر بارش کے باعث فائنل مکمل طور پر نہ کھیلا جاسکا تو موجودہ قوانین کے تحت پاکستان اور بھارت دونوں کو مشترکہ طور پر گولڈ میڈل ملے گا، جس سے روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے فائنل کا نتیجہ ایک منفرد صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایشان کشن نے پاکستانی اسپنرز کو بڑا چیلنج قرار دے دیا




