آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری امور میں اہم تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں، جس کے تحت سیکرٹری ان لینڈ ریونیو یونس میر کو ترقی دے کر سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر ان لینڈ ریونیو باصل صدیق کو ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری ان لینڈ ریونیو تعینات کیا گیا ہے، اور ساتھ ہی انہیں چیئرمین سی بی آر کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔
محکمہ جاتی نوٹیفکیشن جاری :
حکومت کی جانب سے ان تقرریوں و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں افسران نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کا سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر لگانے کا اختیار ختم
اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں میں انتظامی امور کو مزید بہتر بنانا اور کارکردگی کو تیز کرنا ہے۔




