مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نےمضر صحت اشیائےخوردونوش،ناقص خوردنی آئل،قیمہ ،شربت ،جوسز اور نان رجسٹرڈ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی مظفرآبادنے چھتر کلاس اورکوہالہ کے مقام پر ناکہ لگا کر مضر صحت اشیائے خوردو نوش ، ناقص خوردنی آئل،قیمہ ،شربت ،جوسز اور نان رجسٹرڈ اشیاء کی چیکنگ کی۔
چیکنگ کے دوران جن جن اشیا میں ٹوٹل پولرکونٹنٹ 24 سے زیادہ تھی انہیں تلف اور لانے والوں کیخلاف فوڈ ایکٹ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : فوڈ اتھارٹی کی موبائل لیبارٹری بھمبر پہنچ گئی،ملاوٹ مافیا کا گھیراتنگ
بیرون کشمیر سے اشیا جو فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں انکے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایسی اشیا آزاد کشمیر میں لا کر فروخت کرنا قانونی طور پر جرم ہے۔
قبل ازیں فوڈ اتھارٹی نے ٹاہلی منڈی کے مقام پر مختلف دکانوں، بیکرز، ہوٹلز اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا۔
فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور ان رجسٹرڈ، ان لائسنس ہونے کی بنا پر مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے۔
ٹیم نے دکانداروں کو 25 ہزار روپے کے جرمانے کئےاور5 نوٹس جاری کئے جبکہ 4 کےلائسنس بھی رینیو کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی ہٹیاں بالا کی کارروائی ،بوس کمپنی کے غیر معیاری پاپڑ ضبط