پیٹرول کی قیمت میں دو روز تک کمی کے بعد وفاقی حکومت نے پھر اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:زرداری، شہبازشریف ملاقات، پی ٹی آئی سے مذاکرات ، مشترکہ کمیٹی تشکیل
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ ایک پیسے کی کمی کردی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے مقرر کردی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 کیلئے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اکتوبر میں طوفانی بارشیں، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت بالترتیب 387 روپے 40 پیسے اور 400 روپے 35 پیسے مقرر کی تھی۔




