وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا کوٹلی میں ڈی ایس ایل سروس بحالی کا اعلان،چندعلاقوں میں سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی جانب سے کوٹلی کے عوام کے لیے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے، جس کے تحت آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوٹلی میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔ تاہم انتظامی اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ضلع کے چند مخصوص علاقوں بشمول سرساوہ، پنجیڑہ اور تتہ پانی میں ڈی ایس ایل سروس فی الحال بند رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، شہریوں کو بڑی راحت

مظفرآباد میں سروس کی بحالی اور صارفین کا ردعمل

اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے مظفرآباد میں بھی ڈی ایس ایل سروس بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس پر فوری عملدرآمد کے نتیجے میں شہر کے انٹرنیٹ صارفین کی ایک محدود تعداد نے سکھ کا سانس لیا تھا اور اب کوٹلی کے شہریوں کے لیے بھی اس سہولت کی فراہمی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کیس کی سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی