ریاض (کشمیر ڈیجیٹل)سعودی عرب کے شہر ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کےتحت پاکستان،سعودی عرب اورترکیہ کےاعلیٰ عسکری حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
مشترکہ اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ: شدید طوفان : نیویارک، نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
آئی ایس پی آر کےمطابق اجلاس میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اورسعودی عرب کو درپیش خطرات کاجائزہ لیاگیا،مکہ مکرمہ اورشہری و اقتصادی بنیادی ڈھانچےپرحملوں کی شدیدمذمت کی گئی
آئی ایس پی آر کےمطابق تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے اور انٹیلی جنس کے تبادلے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے
آئی ایس پی آر کےمطابق عسکری ہم آہنگی اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کےطریقوں پر بھی غور کیا گیا،شرکاء نے تینوں ممالک کےعوام اورافواج کے دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق اجلاس دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے اورمشترکہ دفاع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،شرکاء نےسعودی عرب کی سلامتی،خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کےدفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔




