نیلم(کشمیرڈیجیٹل)ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و سابق وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالائی نیلم کا دورہ کیا اور حالیہ آتشزدگی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے نقصانات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین کے ازالے کیلئے فوری رسپانس، ریلیف کی فراہمی اور معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے فائلیں ترجیحی بنیادوں پر مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیر مظہر سعید شاہ جے یو آئی آزاد کشمیر کے مرکزی امیر منتخب
مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے میتاں والی سیری میں سابق چیئرمین زکوٰۃ سید محمود شاہ کے آتشزدگی سے متاثرہ مکان، شاردہ مرکز میں عبدالرشید بٹ اور ذوالفقار کے مکانات جبکہ کھریگام میں چودھری اخلاق کے آتشزدگی سے متاثرہ گھر کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیساتھ نقصانات کا تخمینہ لگا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کیلئے ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔
مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 یونٹ شاردہ کو فوری رسپانس کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
آگ بجھانے کیلئے تربیت یافتہ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جبکہ آئندہ ریسکیو آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ میتاں والی سیری، شاردہ مرکز، کھریگام، آٹھمقام لالہ اور جاگراں ڈبہ میں حالیہ دنوں پیش آنیوالے آتشزدگی کے واقعات کے متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر خارجہ کے اقوامِ متحدہ میں خطاب کیخلاف مظفرآباد میں احتجاج
اس موقع پر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے آتشزدگی کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا، متاثرین کیلئے دعا کی اور انہیں حکومتی سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




