مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر میں گریڈ 16 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے فلاحی فنڈ کی گرانٹس میں اضافہ کر دیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قواعد کے تحت جریدہ ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا 2 فیصد ماہانہ فلاحی فنڈ میں جمع کرائیں گے، تاہم چندہ 2 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ نہیں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عارضی ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ، متعدداضافی رقوم سے محروم
گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ایک بنیادی تنخواہ کے برابر الوداعی امداد دی جائے گی، جبکہ ماہانہ فلاحی گرانٹ کی شرح میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد مختلف فلاحی ضروریات کیلئے سرکاری ملازمین کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں اضافہ ہوگا۔
حکومتی فیصلے کے تحت فلاحی فنڈ کے نئے قواعد کا اطلاق متعلقہ سرکاری ملازمین پر ہوگا۔
حکام کے مطابق فلاحی فنڈ کا نظام سرکاری ملازمین کی مختلف ضروریات، مالی معاونت اور ریٹائرمنٹ کے موقع پر امداد فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔
نئے قواعد کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین میں اس فیصلے کے حوالے سے دلچسپی پیدا ہوئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے لیو رولز 1981: مکمل گائیڈ اور تفصیلات سامنے آ گئیں
فلاحی گرانٹ میں 20 فیصد اضافے اور ریٹائرمنٹ پر الوداعی امداد کو ملازمین کیلئے اہم مالی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔




