مظفرآباد:ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں عید کے پیش نظر اور موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی چوریوں پر پولیس نے مالکان کیلئے احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی دارالحکومت مظفر آباد میں موٹرسائیکل کی چوری کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں اور عید کے دنوں میں ان میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
پولیس نے چوری کی وارداتوںپرقابوپانے اور چور پکڑنے کے بجائے شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی کی طرف سے عوام کو آگاہی میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کو کسی غیر محفوظ جگہ پارک کر کے نہ جائیں اورموٹر سائیکل کو قابل اعتبار خفیہ لاک لگوائیں۔
یہ بھی پکڑیں: آزادکشمیر پولیس کی بڑی کارروائی ، آزادپتن سے دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
اپنے موٹر سائیکل کو محفوظ احاطہ پارکنگ ایریا یا سب سے بہترہے کہ گھر کے اندر کھڑا کریں۔یادرکھیں چوری اور لاپروائی میں فرق ہوتا ہے۔
آگاہی مہم میں کہا گیا ہے کہ محفوظ حفاظت سے موٹر سائیکل کا غائب ہونا چوری ہوتا ہے، غیر محفوظ اوپن جگہ یا شارع عام پرموٹر سائیکل چھوڑ کر چلے جانا پر واہی اور غیر ذمہ داری کے زمرے میں آتا ہے۔
پولیس آپ کی جان ومال و آبرو کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے تاہم اپنی چیزوں کی ممکنہ محفوظ پناہ گاہ مہیا کرنا آپ کا بھی فرض ہے۔
آگاہی بروشر میں مزید کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کو اکیلا پارک کرنے کے بجائے اسے کسی متعلقہ کی حفاظت میں دے کر جائیں۔