ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا رول ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کا دورہ،طبی سہولیات فراہمی کی یقین دھانی

گڑھی دوپٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے رول ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کا دورہ کیا۔

وزیرصحت نے مرکز صحت کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے سے ملاقات کی اور ادارے میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر : فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ، متعلقہ ادارے الرٹ

ا وزیر صحت نے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مرکز صحت کے انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ لی۔

انہوں نے طبی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے ہدایت کی کہ رول ہیلتھ سنٹر میں آنے والے مریضوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آیا جائے اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: کیش وین حادثے کا شکار، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

وزیرصحت نے مرکز صحت کے امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی ڈاکٹرز اور سٹاف سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مرکز صحت کے ڈاکٹرز اور سٹاف نے وزیر صحت کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیر صحت نے مسائل کے حل اور طبی سہولیات میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔