بھمبر : فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ، متعلقہ ادارے الرٹ

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر چوہدری محمد طارق کی ہدایات پر بھمبر میں فائر سیفٹی کے حوالے سے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی جانب سے منتخب سرکاری عمارات، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی: کیش وین حادثے کا شکار، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

کمیٹی میں محکمہ برقیات کے ایس ڈی او کامران طارق، ریسکیو 1122 کے فائر اینڈ ریسکیو آفیسر حماد طارق اور ڈی ڈی ایم اے اسسٹنٹ مبشر مشتاق شامل ہیں۔

کمیٹی مختلف سکولوں، کالجز، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری عمارات میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔

حفاظتی خامیوں اور ممکنہ خطرات کی نشاندہی، ضروری اصلاحی اقدامات کی سفارش اور ادارہ وار و ضلعی سطح پر جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ فاروق احمد کی گرفتاری قابل مذمت ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،ذیشان حیدر

ضلعی انتظامیہ، ڈی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو فائر سیفٹی کے حوالے سے الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔