خواجہ فاروق

خواجہ فاروق سمیت 14 سیاسی کارکنان کی گرفتاری ہائی کورٹ میں چیلنج

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق سمیت زیرِ حراست 14 سیاسی کارکنان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔

صدر سینٹرل بار راجہ ضیغم افتخار ایڈووکیٹ اور جاوید پنڈت ایڈووکیٹ نے ان کی طرف سے رٹ پٹیشن دائر کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواجہ فاروق احمد ساتھیوں سمیت 15روز کیلئے نظربند،راڑہ جیل منتقل

جج ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد اعجاز خان نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر 2026 تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ انہیں حراست میں لے کر بغیر سماعت تھری ایم پی او کے احکامات جاری کئے گئے۔

عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کئے جانے کے بعد اب متعلقہ حکام اپنا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کریں گے، جس کے بعد کیس میں مزید کارروائی آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں ہائی کورٹ کی جانب سے آئندہ سماعت کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر لانگ مارچ : پولیس کا مشاورتی اجلاس پر دھاوا، خواجہ فاروق ساتھیوں سمیت گرفتار

کیس کی آئندہ سماعت میں فریقین کے جوابات اور قانونی نکات سامنے آنے کے بعد عدالت مزید احکامات جاری کرے گی۔