پی ٹی آئی لانگ مارچ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظرحکومت کا 26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور ضلع اٹک میں سکیورٹی تدابیر کے تحت موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اٹامک انرجی کمیشن کے زیرنگرانی چشمہ 5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبہ ، معاہدے پردستخط

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اٹک کے علاقوں میں 26 اور 27 ستمبر کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رکھی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر اہم راستوں کو بند کرنے کے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

🚨بریکنگ نیوز___راولپنڈی ریجن میں 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا

راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک جیمنگ کی درخواست کی گئی

ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروسز کی معطلی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا تھا، جس کے تحت اب عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر،ترجمان دفتر خارجہ

دوسری جانب لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی جانب آنے والی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق بدھ کی شام سے موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ N-5 کو مختلف مقامات پر دونوں اطراف سے بند کیا جا رہا ہے۔

موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک، جبکہ M-14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے بند رہے گی۔ جی ٹی روڈ کو بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدامات 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی قیادت میں متوقع احتجاجی قافلوں کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں۔