تقرریوں ، تبادلوں میں نرمی،سینئر موسٹ ایڈیشنل سیکرٹری راجہ شاہد ڈی جی سیاحت تعینات،نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے تبادلوں و تقرریوں میں نرمی کردی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر موسٹ ایڈیشنل سیکرٹری (بی ایس19راجہ شاہد حسین کو محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی،پبلک سروس کمیشن

نو تعینات ڈائریکٹر جنرل محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ راجہ شاہد حسین قبل ازیں محکمہ ہائر ایجوکیشن میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔

موسٹ سینئر ایڈیشنل سیکرٹری راجہ شاہد حسین ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ سمیت دیگر اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپوربورڈ کی طلباء کو 45 دن کے اندر اعتراض خاتمے کیلئے رجوع کرنے کی ہدایت

محکمہ اطلاعات میں بطور سربراہِ منسلک محکمہ بطریقِ احسن خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ گریڈ 20 کے افسر شوکت علی کا تبادلہ کرکے انہیں تا حکمِ ثانی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔