راولاکوٹ: رینجرز پر فائرنگ کرنیوالا کالعدم ایکشن کمیٹی کا کارندہ ہلاک

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل): سکیورٹی حکام کے مطابق، منگل کی سہ پہر راولاکوٹ کے علاقے رائے چوک پر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چک دامنی، راولاکوٹ کے رہائشی فیضان نامی کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندے نے رائے چوک پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے مبینہ طور پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق، فیضان کے پاس 30 بور کا پستول تھا اور چیک پوسٹ پر روکے جانے کے بعد اس نے رینجرز پر فائرنگ کی۔

سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے دوران مذکورہ شخص ہلاک ہو گیا۔

تففصیلات کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کا کارندہ جو 30 بور کا پستول لیے ہوئے تھا، نے ‘رائی چوک’ پر قائم ناکے سے گزرتے ہوئے رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی۔

ساڑھے تین بجے ‘رائی چوک’ پر ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں فیضان نامی کارندہ (والد کا نام: شان، رہائشی: چک دامنی، راولا کوٹ) ہلاک ہو گیا۔