پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی۔
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، ترجمان پاک فوج کا اعلان
اسحاق ڈار نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آج اپنے بھائی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026,
I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of… pic.twitter.com/9w1F2z41f5— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم قدم پاک سعودیہ اعلیٰ سطح کے رابطوں، ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت دے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں برادر ملکوں کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، ولی عہد کا حوثیوں کو سخت جواب دینے کا عندیہ
قبل ازیں رواں سال ہی بنگلا دیش ،ا ٹلی،جارجیا کیساتھ بھی پاکستان نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کی ویزافری انٹری کے معاہدے کئے ہیں۔
اگر عام پاکستانیوں کی بات کی جائے تو پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے دنیا کے 9ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت میسر ہے جبکہ 29ممالک میں پاکستانیوں کیلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے۔




