وزیراعظم کا حافظ نعیم کو فون، جماعت اسلامی کا مارچ ملتوی کرنے کا عندیہ

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کوفون کرکے احتجاج مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی جس پر جماعت اسلامی نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کا ملتان پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون موصول ہوا ، وزیراعظم نے جماعت اسلامی سے احتجاجی مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پر لیوی عوام سے بھتہ ٹیکس ہے، حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرے: حافظ نعیم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ نیویارک سے واپسی پر جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پرنتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم کسی قسم کا امن وامان کا مسئلہ یاحکومت سے تصادم نہیں چاہتے، ہم عوام کے حق کیلئے نکلے ہیں اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے احتجاج مؤخرکرنے کی درخواست پرشوریٰ سے مشورے بعد ردعمل دیں گے۔حکومت کی درخواست پر ہم مارچ موخر بھی کر دیں تو احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ کراچی سےمارچ ملتان پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:27 ستمبر احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی فرمائشی گرفتاریاں

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ جماعت کا احتجاج ملتوی کرا دیا جائے تاکہ ایک ہی وقت میں دو احتجاجی ریلیوں سے نمٹنا نہ پڑے۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات بھی مکمل ہیں اور شہر کنیٹر سٹی میں بدل گیا ہے، ریڈزون مکمل سیل اور بھاری نفری تعینات ہے۔