ترک عوام کا فٹبالر محمد صلاح سے نئے انداز میں والہانہ عقیدت کا اظہار

انقرہ: مصری فٹبالر محمد صلاح سے ترک عوام کے والہانہ عقیدت کے اظہار کا نیا انداز سامنے آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چند روز قبل ترکیےکے دورےکے دوران محمد صلاح نے طربزون کے وادی کورت دیرہ کا دورہ کیا تھا، اس دوران انہوں نے ایک پتھر پر بیٹھ کر تصویر جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد نوجوان کاروباری شخصیت نے انگلش فٹبال کلب خرید لیا

عرب میڈیا کے مطابق محمد صلاح کی مذکورہ تصویر سامنے آنے پر فٹبال شائقین کی کثیر تعداد نے وادی پہنچ کر اس پتھر کو خاص پتھر کا درجہ دےدیا اور اس کے اوپر بیٹھ کر تصاویر بنانے لگے۔

ہزاروں شائقین کی آمدکی وجہ سے وادی کےکنارے کھانے پینے کے اسٹالز بھی لگ گئے اور ترک شہریوں کی بڑی تعداد وہاں کا رخ کرنے لگی۔

ترک فٹبال شائقین نے وادی کا نام مصری کھلاڑی محمد صلاح سے منسوب کردیا۔

خیال رہےکہ رطانوی فٹبال کلب چھوڑنےکے بعد محمد صلاح ترکیےکےکلب طربزون اسپور منتقل ہوگئے ہیں۔ محمد صلاح کی سالانہ تنخواہ 17 ملین یورو طے ہوئی ہے جو ترکش سپر لیگ کی سب سے بڑی تنخواہ ہے۔

محمد صلاح کا انگلینڈ میں ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ کیلئے معطل

دوسری جانب تیز رفتاری پرفٹبالر محمد صلاح کا انگلینڈ میں ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں شاندار سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

برطانوی اخبار کے مطابق مارچ 2026 میں محمد صلاح کے نام پر رجسٹرڈ ایک رولز رائس گاڑی مقررہ رفتار سے زیادہ تیز چلتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ اسپیڈ کیمرے نےگاڑی کو مقررہ رفتار کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے ریکارڈ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق محمد صلاح نے پولیس کو یہ نہیں بتایا کہ خلاف ورزی کے وقت وہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔