اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کردیا۔
پیٹرولیم ایجنسی اوگرا نے پیٹرول 4 روپے 61 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل ایک روپے 96 پیسے سستا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں بڑھنے کے آفٹر شاکس،مہنگائی شرح میں ہوشربا اضافہ
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 393 روپے 75 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہفتہ میں 5لیٹر سے کم پیٹرول استعمال پربھی 500روپے سبسڈی، وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ
اوگرا کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 ستمبر کیلئے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا جب کہ نوٹیفکیشن ایک دن 22 ستمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، آج اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔
یاد رہے کہ 18 ستمبر کو حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے 21 ستمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا تھا،
جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 65 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 88 پیسے کی کمی کی گئی تھی،
اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 424 روپے 04 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔




