پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ریکارڈ

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میںسونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایمز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعظم گیلانی

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی مارکیٹ میں 2 ہزار 700 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 23 سو 15 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے پر آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 350 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چاندی کی قیمتیں برقرار ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سبسڈائزڈ پٹرول کیلئے شہری شکایات ہیلپ لائن پر درج کروائیں، کمشنرطاہر ممتاز

عالمی سطح پر چاندی 66.22 ڈالر فی اونس کی قیمت پر جبکہ مقامی مارکیٹ میں چاندی 7 ہزار ایک سو روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔