ڈاکٹر محمد اشتیاق نے یونیورسٹی آف بھمبر کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل) ڈاکٹر محمد اشتیاق نے بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف بھمبر کا چارج سنھبالنے کے بعد فرائض ادائگی شروع کردی۔ جامعہ میں آمد پر طلبا و فیکلٹی نے استقبال کیا۔

یونیورسٹی آف بھمبر کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشتیاق نے یونیورسٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشتیاق کا تعلق باٹنی ڈیپارٹمنٹ سے ہے، جس کے باعث باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے تمام طلبا و طالبات خصوصی طور پر صبح کے وقت وائس چانسلر کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ طلبا و طالبات نے ڈاکٹر محمد اشتیاق کو یونیورسٹی آف بھمبر کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

استقبال کے موقع پر موجود اعلیٰ حکام اور فیکلٹی ممبران کی تفصیل:

وائس چانسلر کی آمد کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر عابد حسین، ٹریژرر ڈاکٹر صائم ہاشمی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر خادم حسین، چیئرمین اینیمل سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبدالحسیب، چیئرمین باٹنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد عجائب، چیئرمین کمپیوٹر سائنسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انیل احمد، چیئرمین ویٹرنری سائنس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر تنویر احمد، چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فاروق احمد، چیئرمین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریٹائرڈ شہزادہ مسعود الحسن بخاری، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر تنویر حسین، چیئرمین ایچ آر ایم ڈاکٹر جمیلہ بہادر، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمکس ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈپٹی رجسٹرار میٹنگز ڈاکٹر نوید خادم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر طاہر، چیئرمین لائیو سٹاک پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اختر قریشی اور چیئرمین پیتھو بائیولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سیدہ فاخرہ وحید سمیت یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ و افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع بھمبر میں تین ماہ کی طویل بندش کے بعد سبسڈی آٹے کی سپلائی بحال

اس موقع پر پروفیسر سعدیہ جہانگیر، پروفیسر نعمان رفیق، پروفیسر ڈاکٹر نثار سبحانی، پروفیسر ڈاکٹر جواد الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر علی حسنین، پروفیسر کرن مختار، پروفیسر مدیعہ انسا، پروفیسر میمونہ انصر، پروفیسر طیبہ چوہدری، پروفیسر اجالا صدیق، پروفیسر عائشہ افتخار، پروفیسر قرۃ العین اظہر، پروفیسر سیدہ انعم گردیزی، پروفیسر بشریٰ نواز، پروفیسر عزیز اللہ خان، پروفیسر زاہد خان، پروفیسر تاج محمد، پروفیسر محسن نذیر، پروفیسر عادل عزیز، پروفیسر عائشہ بی بی، پروفیسر ہما قیوم، پروفیسر بی بی یاسمین اور پروفیسر ثنا خورشید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

اساتذہ اور طلبہ کی توقعات اور نیک خواہشات:

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشتیاق نے اس موقع پر فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ ان کی یونیورسٹی آمد پر اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونیورسٹی آف بھمبر تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی میدان میں مزید ترقی کرے گی۔