فوجی دستے

کوہاٹ خودکش دھماکہ ، افواجِ پاکستان کے دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

کوہاٹ میں خودکش دھماکے کی اطلاع ملتے ہی افواجِ پاکستان کے دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام ملحقہ راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

موقع پر موجود کرائم سین اور فارنزک ٹیموں کی جانب سے دھماکے کے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات اور نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔دھماکے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہا گیا ہے ۔

فتنہ الخوارج کا کوہاٹ پولیس لائنز میں بارود سے بھری گاڑی کا دھماکہ ، گاڑی کو پرانی پولیس لائنز کی مسجد اور سی ٹی ڈی دفتر کے درمیان دھماکہ گیا ۔خوارج نے دہشت گردی کی ایک اور بزدلانہ کارروائی کی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں 3 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز اور پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔کچھ دہشت گرد اب بھی پولیس لائنز کے اندر موجود ہیں جنہیں سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہےدھماکے کے بعد عوام کی جانب سے مختلف مقامات پر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ سہیل آفریدی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔عوام پوچھ رہے ہیں کہ سہیل آفریدی کدھر ہے۔