افسران

حکومت آزاد کشمیر نے آفیشیٹنگ افسران کو متعددمحکموں میں ایڈجسٹ کر دیا

مظفرآباد (کشمیرڈیجیٹل ) حکومت آزاد کشمیر نے آفیشیٹنگ بنیادوں پر ترقیاب ہونے والے سیکشن افسران کو مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر ایڈجسٹ کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اعجاز کو جنگلات، محمد رشید کو سروسز،عبدالقیوم کو محکمہ مالیات، محمد ذیشان کو محکمہ جنگلات، صدیق احمد خان کو بورڈ آف ریونیو، محمد شریف اعوان کو وزیراعظم معائینہ کمیشن، طارق عباسی کو محکمہ تعلیم جبکہ امتیاز احمد خان کو محکمہ زکٰوۃ و عشر میں بطور سیکشن افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول بچپ پروگرام ، آزاد کشمیر کے تمام سکولز ہفتے کے 5 دن کھلیں گے

مذکورہ افسران کو متعلقہ محکموں میں خالی آسامیوں پر ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تمام تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی تاکہ متعلقہ محکموں میں خالی نشستوں کی وجہ سے معطل یا سست روی کا شکار ہونیوالے سرکاری امور کو تیزی سے نمٹایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: تمام کالجز میں ہفتہ وار دو چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری

افسران کی تعینانی کے حوالے سےجاری کردہ اعلامیے کی کاپیاں تمام متعلقہ سیکرٹریز اور شعبہ جات کو ضروری کارروائی کیلئے ارسال کر دی گئی ہیں۔