آزاد کشمیر

پیٹرول بچپ پروگرام ، آزاد کشمیر کے تمام سکولز ہفتے کے 5 دن کھلیں گے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ریاست بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پانچ دن کھلیں گے ۔

سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکولر (نمبر SE&SE/28234-64/2026) کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے بچت اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کے پیش نظر مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتیں، ہفتہ وار 3 چھٹیاں،ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

محکمہ تعلیم سکولز آزاد کشمیر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقاتِ کار کے مطابق تمام ایلیمنٹری اور سیکنڈری تعلیمی ادارے (پبلک و پرائیویٹ) اب ہفتے میں 5 دن یعنی پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔

ہفتہ وار چھٹیاں، ہفتہ اور اتوار کو تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔ اس نئے فیصلے کا اطلاق ریاست بھر میں فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پمز میں ہائی لیول انسپیکشن ٹیم کی آمد کا امکان، تمام افسران اور شعبہ سربراہان کی چھٹیاں منسوخ

یہ حکم نامہ سیکشن آفیسر (ای اینڈ ایس ایجوکیشن) سید محمود حسین شاہ کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔ اس کی کاپیاں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (APSCA) کو باضابطہ ارسال کر دی گئی ہیں۔