وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کے مرکز میں واقع قدیمی کپہ گلی بازار میں دو روز قبل اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
آتشزدگی کے اس اچانک حادثے کے نتیجے میں دکان داروں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور مقامی تاجر شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کے مرکزی بازار کپہ گلی میں خوفناک آتشزدگی، 30 سے زائد دکانیں اور مسجد جل کر خاکستر
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے نہ صرف آگ پر قابو پانے اور مزید نقصان کو روکنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔
پاک فوج کے جوانوں اور افسران نےمتاثرہ دکانداروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور تکلیف دہ صورتحال کو تفصیلی طور پر سنا۔
متاثرہ تاجروں کی فوری بحالی اور حوصلہ افزائی کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک خاص ریلیف پیکیج کا اہتمام کیا گیا۔
اس سلسلے میں متاثرین میں ضروری راشن، امدادی سامان اور فوری ضروریات کو پورا کرنےکیلئے نقد رقم بھی تقسیم کی گئی۔
پاک فوج کی جانب سے بروقت امداد اور تعاون پر متاثرہ دکانداروں نے گہرے تشکر کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کا ساتھ ان کیلئے حوصلے اور اُمید کا باعث بنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ کے مرکزی بازار کپہ گلی میں خوفناک آتشزدگی، 30 سے زائد دکانیں اور مسجد جل کر خاکستر
ریلیف پیکیج کی فراہمی سے متاثرین کو فوری سہارا ملا ہے، جس سے وہ اپنی زندگی اور کاروبار کو دوبارہ معمول پر لانے کی کوششیں شروع کر رہے ہیں۔




