ڈاکٹر نجیب نقی خان کا خیرخواہوں اور دوستوں کے لیے خصوصی شکریے کا پیغام

ڈاکٹر نجیب نقی خان نے ایک خصوصی پیغام میں تمام محترم دوستوں، بزرگوں، ساتھیوں اور عزیز و اقارب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں مبارکباد دی، اپنی محبت کا اظہار کیا اور اپنی قیمتی دعاؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں: نامزدگی پر نوازشریف کا مشکور، سیاسی جانشین کا فیصلہ مناسب وقت پر کرونگا، نجیب نقی

قیمتی اثاثہ اور عزمِ نو:

ڈاکٹر نجیب نقی خان کا کہنا ہے کہ ان تمام احباب کی محبت، خلوص اور دعائیں ان کے لیے ایک قیمتی اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہیں، اور انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سب کی دعاؤں اور محبت کو ساتھ لے کر آزاد جموں و کشمیر کی خدمت کے اس سفر میں مزید آگے بڑھیں گے۔