مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) امتحانی سینٹر میں نقل سکینڈل سامنے آتے ہی محکمہ تعلیم آزادکشمیر متحرک ہوگیا ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواجہ ذاکر بانڈے کی کارروائی ۔
لیسواہ امتحانی سنٹر پر مبینہ طور پر نقل کروانے کی پاداش میں بوائزز ہائی سکول لیسوا کا سٹاف معطل ،جبکہ چیئرمین تعلیمی بورڈ میرپور کی جلد آمد اور امتحانی سینٹر میں تعینات عملے کیخلاف بھی قانونی کاروائی کا عندیہ۔
امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیسوا میں میٹرک کے امتحان کے دوران مبینہ طور پر نقل کرانے کی پاداش میں بذیل معلمین واہلکاروں کو ملازمت سے تابع توثیق مجاز اتھارٹی معطل کیا جاتا ہے ۔ انکوائری کیلئے ظہور حسین ملک پر نسپل گورنمنٹ بوائز پاکٹ ہائی سکول اٹھمقام کو انکوائری آفیسر
مقرر کردیا ۔
معطل کئے گئے معلمین میں محمد اشفاق ایلیمنٹری مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیسواہ ۔آفتاب احمد ایلیمنٹری مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیسواو۔ ا مجد روشن نائب قاصد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیسواشامل ہیں
ڈی ای او کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازمین انکوائری کی تکمیل تک گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول اٹھمقام حاضر ر ہیں گے۔
دوسری جانب واقعہ کیخلاف عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، میرٹ کی پامالی دیکھ کر محنت کرنیوالے طلباء کے حق پر ڈاکہ اور استحصال قراردیتے ہوئے حکومت اور بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دور افتادہ امتحانی مراکز جہاں میرپور بورڈ کے عملے کی اپرووچ نہیں وہاں نقل کلچر روٹین کا حصہ ہےاس لیے نقل کلچر کو ختم کرنے کےلئے 3 اقدام اٹھانے ضروری ہیں۔
امتحانی مراکز کو مین روڈز کے قریب ہونا چاہیے۔، امتحانی عملہ لوکل ہونے کے بجائے دوسرے ضلع سے ہونا چاہیے۔ سی سی ٹی وی کا استعمال کیا جائے تاکہ بوٹی مافیا کا مکمل صفایا اور میرٹ کی پامالی کو روکا جاسکے ۔