زمین سے محبت کا اظہار، پارلیمنٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور منایا گیا۔پاکستان میں ایک گھنٹے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹیں بند کر دی گئیں۔

لاہور میں واپڈا ہاؤس کی روشنیاں گل کی گئیں۔پشاور میوزیم، کراچی میں مزار قائد، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کی لائٹیں بند کی گئیں، ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کے لیے بند رکھی گئیں۔مینارپاکستان اور بادشاہی مسجد کی لائٹیں بند نہیں کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ 2007 میں ارتھ آور متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے۔

ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند ہیں۔ارتھ آور پر لائٹس 8 بج کر 30 منٹ پر ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔

خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ارتھ آور کو منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

لیسوا امتحانی سینٹر میں بوٹی مافیا کا راج، ڈی ای او نےتعینات عملہ معطل کردیا ، انکوائری کمیٹی تشکیل

Scroll to Top