حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہار
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں کے روزمرہ سفری اخراجات سمیت ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے ممکنہ اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مزید مہنگا ہوگا، مخالفت ریاستی مفاد کے خلاف ہے: وفاقی وزیر پیٹرولیم کا دو ٹوک مؤقف
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں ایندھن کی قیمتیں پہلے ہی بلند سطح پر ہیں۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری پر مزید رقم ادا کرنا پڑے گی۔




