میرپور پولیس

میرپور پولیس کا کریک ڈاؤن، 16 بوتل شراب برآمد،ملزم گرفتار

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) تھانہ پولیس سٹی میرپور نے جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 بوتل شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان میرپور پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کے خلاف جاری خصوصی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر سے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی میرپور فیصل صدیق نے پولیس نفری کے ہمراہ چیکنگ اور پڑتال کے دوران کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ محمد رمضان عرف جاناں ولد انور، سکنہ B/3 میرپور کے قبضے سے 16 بوتل شراب برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

پولیس نے برآمد شدہ شراب قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔ گرفتار ملزم کو تھانہ سٹی میرپور کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ برآمد شدہ شراب کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور : منگلا لہڑی کے قریب باپ کا تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگانے کا واقعہ

میرپور پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔