سول اسپتال شاردا میں بروز اتوار ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کریں گے

شاردا (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ کی ہدایت پر سول اسپتال شاردا میں بروز اتوار ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر میں صدارتی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری، پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی

کیمپ کے دوران مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم موجود ہوگی، جو مریضوں کا مفت طبی معائنہ کرے گی اور استحقاق کے مطابق مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی جائیں گی۔ محکمہ صحت کی جانب سے علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔