لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں، نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور مسلم لیگ(ن) کے صدر ، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے خصوصی شرکت کی اور منفرد انداز سے بھائی کے ساتھ انٹری دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف مریم نواز کی بیٹی اور اپنی نواسی ماہ نور صفدر کی نکاح ہی تقریب میں شرکت کیلئے جاتی امرا پہنچے اور تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر ردعمل: خبریں من گھڑت قرار
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا جبکہ تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا جس میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
تقریب میں حکومتی سطح سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
نکاح کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف تقریب سے واپس روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اذان جبار کے والد جبار خالد فلور ملنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کی اے آئی تصاویر بھیج کر سابق ایم پی اے سے شادی ، معاملہ عدالت پہنچ گیا
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔




