صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر کابینہ کی سفارشات پر مبنی نوٹیفکیشن کی توثیق کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت مختلف تعلیمی ادارے، سڑکیں اور سرکاری عمارتیں نمایاں شخصیات کے ناموں سے منسوب کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میرٹوریس سروسز ایکنالجمنٹ کمیٹی کے 20 فروری 2024 اور 28 جنوری 2025 کو منعقدہ اجلاس میں دی گئی سفارشات کی روشنی میں درج ذیل مقامات کو نامور شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی ہے:
گورنمنٹ ہائی اسکول ، ضلع مظفرآباد کو راجہ منیر خان مرحوم کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے جبکہ دھان گلی تا ڈڈیال روڈ، ضلع میرپور کو چوہدری محمد یوسف مرحوم (سابق سینئر وزیر حکومت) کے نام سے موسوم کر دیا گیا ہے اورہاڑی گہل شجاع آباد سڑک، ضلع باغ کو سابق پرنسپل بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ، سید ضمیر حسین شاہ مرحوم کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ بیسک ہیلتھ یونٹ، تحصیل برنالہ، ضلع بھمبر کو راجہ حبیب اللہ خان مرحوم کے نام سے موسوم کر دیا گیا ہے،چلڈرن وارڈ (شعبہ اطفال)، سی ایم ایچ مظفرآباد کو محترمہ فاطمہ جناح کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے نیلم آلودگی کی زد میں، مظفرآباد کے شہریوں کی اداروں اور عوام سے فوری اقدامات کی اپیل
یہ اقدام حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ان نامور شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔