پولیس کارکردگی

آزاد کشمیر پولیس کی تمام اراضی و املاک کا ریکارڈ ایک ماہ میں طلب

Pakistan SCO Summit 2026

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) آزاد جموں و کشمیر نے پولیس محکمہ کی تمام تر پراپرٹی اور اراضی سے متعلق جملہ ریکارڈ ایک ماہ کے اندر طلب کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آزاد کشمیر پولیس کے زیرِ تصرف اور ملکیت تمام املاک و زمینوں کا مکمل شفاف ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے پولیس کی اراضی، عمارتوں اور دیگر تمام املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کر کے رپورٹ پیش کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے پہلے ہی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، جس میں ڈی آئی جی ریزرو، اے آئی جی لیگل، ایس ایس پی ریزرو اور صدر پولیس ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کیلئے متحدہ عرب امارات کا ورک ویزا، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار

کمیٹی کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل:

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز آئی جی پولیس نے مذکورہ کمیٹی سے پراپرٹی سے متعلق تمام ڈیٹا ایک ماہ کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تشکیل کردہ یہ کمیٹی تمام تر دستیاب ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر باضابطہ جامع رپورٹ مرتب کرے گی، جس کے بعد پولیس کے زیرِ استعمال اور ملکیتی اراضی کی موجودہ صورتحال، قبضہ جات اور قانونی حیثیت پوری طرح واضح ہونے کا امکان ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026