مظفرآباد: آزادکشمیر حکومت نےکم آمدنی والے بیروزگار افراد کو روزگار فراہمی کیلئے6ارب روپے کا 4 سالہ قرض پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا ہے۔
حکومتی اقدام سے نوجوان تاجروں کواپنے کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملے گی جبکہ ہنر مند بیروزگارا فراد اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے۔
سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے تعاون سے 2025 سے 2029 تک 72 ہزار مرد و خواتین کو 6 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
چار سالوں کے دوران 72 ہزار افراد کو 50ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے قرضے دیئے جائیں گے سود سے پاک قرض اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے چند شرائط رکھی گئی ہیں۔
درخواست گزار کی اہلیت
درخواست گزاروں کا آزاد کشمیر کا رہائشی ہونا ضروری ہےاور ان کی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
مپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈہونا چاہیے اور کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہیں ہونا چاہیے۔
درخواست گزار کو ایک ضامن کی ضرورت بھی ہوگی۔قرض کی رقم قریب ترین مسجد میں تقسیم کی جائے گی۔
سود سے پاک قرض سکیم کیلئے درخواست کیسے دیں۔؟
حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مزید تفصیلات کیلئےسمال انڈسٹریز بورڈ کی ویب سائٹ sic.ajk.gov.pk دیکھیں۔
درخواست گزاروںکو اپلائی کرنے کیلئے سمال انڈسٹریز کی زیر نگرانی اخوت کے قریب ترین فیلڈ آفس سے رجوع کرنا سے ہوگا اور مطلوبہ دستاویزات دکھا کر قرض حاصل کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2018 سے 2023 تک 4 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے گئے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے، جن میں سے 48 فیصد مرد اور 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔