گوجرانوالہ(کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق چوہدری محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ انتقال کرگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت کا سٹاف فائنل ،فاروق حیدر وزیر ہیلتھ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کے پرائیویٹ سیکرٹری مقرر
واضح رہے کہ چوہدری محمود بشیر ورک نے 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی پی پی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امام مالک کی رکنیت معطل
انہوں نے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔
یاد رہے کہ چوہدری محمود بشیر ورک مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر 2024 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-77 گوجرانوالہ ون سے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے
ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ ن کے سینئیر سیاستدان اور قومی اسمبلی کے رکن چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے تعزیتی پیگام میں کہا کہ محمود بشیر ورک ایک مخلص، بااصول اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی رہنما تھے۔ آج دکھ کا دن ہے کہ وہ ہم سے جدا ہوگئے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چوہدری محمود بشیر ورک کی سیاسی و عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم چوہدری محمود بشیر ورک کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے




