ہائیکورٹ

الیکشن کمیشن سے متعلق رِٹ پٹیشنز اور انٹرنیٹ بندش کیس کی سماعت 15 ستمبر کو ہوگی

مظفرآباد : آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن سے متعلق دائر مختلف رِٹ پٹیشنز کی آئندہ سماعت 15 ستمبر کو ہوگی۔

ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس سردار محمد اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عاطف حسین بنام الیکشن کمیشن، شمشیر الحق بنام الیکشن کمیشن، محمد حسن بنام الیکشن کمیشن اور لیاقت حیات بنام الیکشن کمیشن کے مقدمات کی سماعت کے لیے 15 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسی بینچ نے راجہ بشیر خان بنام الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ بھی سنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر ہائی کورٹ: تیرہویں آئینی ترمیم کے خلاف رِٹ پٹیشنز کی سماعت 23 ستمبر کو ہوگی

انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواستوں پر سماعت:

دوسری جانب عدالت میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر ہونے والی درخواستوں پر بھی سماعت کی گئی۔ دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل آزاد کشمیر نے عدالت سے حکومتی مؤقف پیش کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے مہلت فراہم کر دی اور آئندہ سماعت پر اپنا جواب یا تبصرہ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔