پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ20 نومبر تک جاری رہے گی

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ عازمین حج کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ عازمین حج کی آسانی کے لیے وزارت کی طرف سے ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت رقوم تین اقساط میں ادا کی جا سکتی ہیں، تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ ادائیگی کا یہ عمل صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات اور ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ کار جاری

براہِ راست ادائیگی سے گریز کی ہدایات:

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی شخص یا کمپنی کو براہِ راست ادائیگی کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں کسی بھی نقصان کی ذمہ دار وزارت نہیں ہوگی۔ تمام عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف مجاز ڈیجیٹل ذرائع کو ہی استعمال کریں۔