بی آئی ایس پی

بی آئی ایس پی تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ

اسلام آباد : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔

بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کیلیے بچے کی والدہ کا بینظیر کفالت پروگرام میں اہل ہونا ضروری ہے، بچے کا نادرا سے جاری کردہ فارم ب ہونا لازمی ہے۔

رجسٹریشن کا مکمل اور آسان طریقہ کار:

رجسٹریشن کیلئے بچے کو ہمراہ لے کر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر جائیں، بچے کا فارم ب اور وہ موبائل نمبر فراہم کریں جو بی آئی ایس پی ریکارڈ میں پہلے سے رجسٹرڈ ہے، رجسٹریشن کے بعد دفتر سے انرولمنٹ سلپ حاصل کریں جسے بچے کے سکول سے مکمل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رجسٹرڈ خواتین کے لیے اہم ہدایات جاری

انرولمنٹ میں کلاس، سیکشن، کلاس ٹیچر کا نام، ہیڈ ٹیچر کے دستخط اور دیگر مطلوبہ معلومات درج ہوں، مکمل شدہ انرولمنٹ سلپ دوبارہ بی آئی ایس پی تحصیل دفتر میں جمع کروائیں، ضروری تصدیق مکمل ہونے کے بعد بچے کا تعلیمی وظیفہ جاری کر دیا جائے گا۔

اہم ہدایات اور شرائط:

واضح رہے کہ وظیفہ جاری رکھنے کیلیے بچے کی اسکول میں کم از کم ۷۰ فیصد حاضری ضروری ہے، اسکول تبدیل ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کو اطلاع دیں تاکہ ریکارڈ بروقت اپڈیٹ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی کی تمام سہولیات مفت ہیں لہٰذا کسی بھی مرحلے پر پیسوں کا مطالبہ کیا جائے تو فوری طور پر شکایت درج کروائیں۔