ایرانی سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے خطرات اور مسلم دنیا کے خلاف ہندو اور یہودی گٹھ جوڑ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلم اُمہ کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ محسن رضائی نے ان انتباہات کو انتہائی سنجیدہ اور وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔
ہندو یہودی گٹھ جوڑ اور پاکستان کے خلاف سازشیں:
محسن رضائی کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور مجموعی طور پر امتِ مسلمہ کے خلاف ایک خطرناک ’ہندو‘ اور ’یہودی‘ گٹھ جوڑ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ یہ اتحاد محض وقتی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی جیو پولیٹیکل چال ہے جس کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور مسلم ریاستوں بالخصوص پاکستان کے دفاعی حصار کو کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کا دو بار تہران جانا مثبت پیشرفت ،امریکا ایران ثالثی پر محتاط انداز میں پرامید ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی عرب اور ترکیہ کے قائدین کے تشویشناک انکشافات:
ایرانی سیکیورٹی چیف نے بتایا کہ سعودی عرب کے رہنما جناب خالد بن سلمان نے اس تناظر میں انکشاف کیا کہ آپ کے بعد اسرائیل ترکیہ کا رخ کرے گا اور پھر وہ ہمارے پاس یعنی سعودی عرب آئیں گے۔ اس لائحہ عمل کی تصدیق ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف جناب ابراہیم کالین کے مؤقف سے بھی ہوتی ہے، جن کا کہنا تھا کہ ان تمام ممالک کے پاس اسرائیل کے مستقبل کے عزائم سے متعلق ٹھوس انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں۔
خطے کا بدلتا ہوا اسٹریٹجک منظرنامہ:
موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال میں مسلم دنیا کے اہم ترین ممالک کا کھل کر اس نوعیت کے بیانات دینا ایک بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔ انٹیلی جنس سطح پر ہونے والی یہ ہم آہنگی اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والے دنوں میں سفارتی محاذ پر نئے اتحاد جنم لیں گے اور انٹیلی جنس شیئرنگ اب عملی اور جارحانہ سفارت کاری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
🚨🇮🇷 IRANIAN SECURITY CHIEF MOHSEN REZAEI ON FIELD MARSHAL ASIM MUNIR
Mohsen Rezaei says Field Marshal Asim Munir warned of the growing Hindu-Jewish alliance against Muslims and the Israeli threat to the region, with Pakistan, Turkey and Saudi Arabia speaking out against Israel. https://t.co/0I4OGAXRFz
— Zard si Gana (@ZardSi) October 31, 2026




