کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر اولیویا اوراس چل بسیں

فن لینڈ (کشمیر ڈیجیٹل) معروف 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے ایک طریقہ کار کے دوران پراسرار طور پر جان کی بازی ہار گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے کلینک انتظامیہ کے خلاف مبینہ غفلت اور مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اولیویا اوراس شہر ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک سرجری کیلئے موجود تھیں۔

جہاں کاسمیٹک سرجری کا عمل شروع ہونے سے قبل بے ہوشی (انستھیزیا) کی دوا دیئے جانے کے دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گئیں۔

اولیویا اوراس کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیوٹی کلینک کے عملے سے کاسمیٹک سرجری کے دوران کوئی سنگین غلطی سرزد ہوئی ہے جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ93 سال کی عمر میں چل بسیں،پاکستان کا اظہار افسوس

ہیلسنکی پولیس کا کہنا ہے کہ اولیویا کے انتقال کے تین روز بعد واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کی درخواست موصول ہوئی۔

درخواست ملنے کے بعد مبینہ جرم اور غفلت کے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اولیویا کے والد ریجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بے ہوشی کے انجیکشن کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔

والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیوٹی کلینک کے عملے کی سنگین غلطی یا غفلت اس المناک واقعے کا سبب بنی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تربوز اور بریانی نے ایک ہی خاندان کے 4 افرادکی جان لے لی

ہیلسنکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اولیویا کی موت کے 3 روز بعد واقعے کی باقاعدہ شکایت اور تحقیقاتی درخواست موصول ہوئی۔

جس کی روشنی میں معاملے میں کسی ممکنہ جرم کی زاویے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اولیویا اوراس نے محض 14 برس کی عمر میں انسٹاگرام سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں فالوورز حاصل کر کے بطور انفلوئنسر شہرت حاصل کی۔

2016ء میں ان کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم ’دی پرفیکٹ سیلفی‘ نے انہیں مزید مقبولیت بخشی، جس میں سوشل میڈیا کے ساتھ ان کے ڈیڑھ سالہ تعلق کی عکاسی کی گئی تھی۔