ہائیکورٹ

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا سابق اسپیکر کے خلاف پٹیشن خارج کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر کے خلاف دائر کی جانے والی ریٹ پٹیشن کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان اور جسٹس چودھری خالد رشید پر مشتمل لارجر بینچ نے سید علی عبداللہ بنام چودھری لطیف اکبر، اسپیکر اسمبلی وغیرہ کیس کی صورت میں کی۔

عدالت کے ریمارکس اور فیصلہ:

عدالت کی جانب سے یہ قرار دیا گیا کہ آزاد کشمیر میں چونکہ اب عام انتخابات ہو چکے ہیں، نئی قانون ساز اسمبلی قائم ہو چکی ہے اور ساتھ ہی نئے اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں آ چکا ہے، اس لیے اس درخواست میں اٹھایا گیا بنیادی معاملہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے۔ اسی اہم قانونی بنیاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے ریٹ پٹیشن کو خارج کرنے کا حکم صادر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب، پیپلزپارٹی کو شکست،طارق فاروق ،حامد رضا قادری نے حلف اٹھا لیا ،لطیف اکبر گھر روانہ

مقدمے کے فریقین اور وکلاء:

اس مقدمے میں درخواست گزار کی جانب سے فیاض خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیروی کی، جبکہ دوسری جانب سے طاہر عزیز خان، ایڈووکیٹ جنرل، لیگل ایڈوائزر سروسز اور لیگل ایڈوائزر محکمہ قانون نے پیش ہو کر دلائل دیے۔