اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 58پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشرباء اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت364روپے 35پیسے فی لیٹر مقرر کردی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کمپنی کا آئی فون 17 کی قیمتوں میں 56ہزار روپے کمی کا اعلان
جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 18پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385روپے 95پیسے مقرر کردیئے گئے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 93 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور :سوشل میڈیا صارفین کے گرد گھیرا تنگ، ڈپٹی کمشنر کا سخت کارروائی کا فیصلہ
رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر فی بیرل سے زائد ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مربان خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 113 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔




