لندن (کشمیر ڈیجیٹل)آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں حیران کن طور پر کمی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 18 اور نئے فولڈ ایبل آئی فون کی تقریب رونمائی 9 ستمبر کو متوقع ہے ۔
ایپل کمپنی کا آئی فون 18کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں حیران کن طور پر بڑی کمی سامنے آگئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کو جھٹکا:اقوامِ متحدہ کے نئے نقشے میں اروناچل پردیش الگ ریاست قرار
مختلف ممالک میں ریٹیلرز نے آئی فون کا نیا ماڈل لانچ ہونے سے قبل آئی فون 17 سیریز کاسٹاک ختم کرنے کیلئے ڈسکاؤنٹ سیل لگا کر قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ۔
آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت لانچ پرائس کے مقابلے میں 150 پاؤنڈ (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ بنیادی آئی فون 17 پر بھی 100 پاؤنڈ (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی کمی کردی گئی ہے۔
ایمیزون نے آئی فون 17 سیریز پر ڈسکاؤنٹ مزید بڑھا دیا ۔آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل کی قیمت میں 200 پاؤنڈ (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی کمی ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: سرکاری اداروں میں نئی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد
یورپی ممالک میں بھی آئی فون 17 سیریز پر قیمتیں 100 سے 150 یورو (32 ہزار سے 50 ہزار پاکستانی روپے) کم کی گئی ہیں۔
فوربزکے مطابق 9 ستمبر کو آئی فون 18 کے اعلان کے بعد موجودہ جنریشن کے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کو بند کئے جانے کا امکان ہے۔
موجودہ رعایتیں آئی فون 17 پرو خریدنے کا آخری موقع بھی ہوسکتی ہیں۔ دوسری جانب آئی فون 18 پرو کی قیمت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں 100 سے 200 ڈالر زیادہ ہونے کی توقع ہے۔




