وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا مظفرآباد میں دفاعی ساز و سامان و ثقافتی نمائش کا دورہ

یومِ دفاعِ پاکستان کے تاریخی اور پروقار موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے نڑول سٹیڈیم مظفرآباد میں منعقد کی گئی خصوصی دفاعی ساز و سامان اور ثقافتی نمائش کا باقاعدہ دورہ کیا۔

اس اہم موقع پر وزیراعظم افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے نمائش میں لگائے گئے خصوص سٹال کا تفصیلی معائنہ کیا اور پولیس کے پاس موجود قدیم و جدید اسلحہ، جدید ترین آلات اور مختلف نوعیت کے ساز و سامان کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ نمائش کے دوران شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کی خاطر ایک خصوص گوشہ بھی قائم کیا گیا تھا، جہاں وزیراعظم نے شہداء کے ایثار اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: 1965 سے معرکۂ حق تک، پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی قوت کا لوہا منوایا : افتخار گیلانی

یادگاری شیلڈ کی پیشکش اور اعلیٰ حکام کی شرکت:

تقریب کے دوران آزاد کشمیر پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی کو ایک خصوص یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ نڑول سٹیڈیم مظفرآباد میں منعقدہ اس پروقار نمائش اور تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران، عسکری حکام، سول انتظامیہ کے نمائندگان کے علاوہ عوام الناس کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی اور نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔