افتخار گیلانی

1965 سے معرکۂ حق تک، پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی قوت کا لوہا منوایا : افتخار گیلانی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء پاک فوج کے شہداء، غازیوں اور پاکستانی قوم کے اتحاد و یکجہتی کا وہ تاریخی دن ہے جب پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج کے دن ہم افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں سمیت پوری پاکستانی قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

1965ء میں پوری دنیا نے دیکھا کہ بھارتی غرور اور تکبر کو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے متحد ہو کر کس طرح خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص اور معرکۂ حق کے دوران بھی پاکستان نے جس انداز میں اپنی عسکری قوت اور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، وہ پوری دنیا نے دیکھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحالی سے متعلق وزیر اعظم افتخار گیلانی کا اعلان خوش آئند ہے،شہری

اس کامیابی پر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ گزشتہ دو سے اڑھائی برس کے دوران پاکستان جس مضبوط انداز میں دنیا کے سامنے اُبھرا۔

پاکستان نےعالمی سطح پر اپنی صلاحیت اور قوت کا لوہا منوایا، یہ پورے پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے بالخصوص ہم کشمیریوں کیلئے بھی یہ امر انتہائی باعثِ مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیری قوم کی آزادی کا ضامن ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کشمیریوں کیلئے اُمید اور حوصلے کا باعث ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیرصدارت پہلا اجلاس، اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا، پاکستان زندہ باد، آزاد کشمیر پائندہ باد۔