اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخوا کے سیاحتی اور بالائی علاقوں کاغان، ناران اور سوات کی حسین وادی کالام میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
جس کے بعد بلند و بالا پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برفباری کے باعث علاقے کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا جبکہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کاغان اور ناران کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث پہاڑوں کی چوٹیوں، ڈھلوانوں اور مختلف مقامات پر برف کی تہہ جمنا شروع ہوگئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں،اربن فلڈنگ ، لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، محکمہ موسمیات
برفباری کے بعد وادی کا منظر انتہائی دلکش ہوگیا ہے اور ہر طرف سفیدی پھیل گئی ہے۔ادھر سوات کی معروف وادی کالام اور اس کے گرد و نواح میں بھی موسم کی پہلی برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔
سوات کی حسین وادی کالام اور اس کی بلند و بالا میانکیال پیک پر موسمِ سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے میدانی اور بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ pic.twitter.com/q4UHoqaCLx
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) September 5, 2026
کالام کے بلند پہاڑی سلسلے اور بالخصوص میانکیال پیک پر برف پڑنے سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جبکہ برف سے ڈھکی چوٹیوں کا منظر سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کا باعث بن گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے، جس سے نہ صرف بالائی بلکہ میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کیلئے جنت کا ٹکڑا، وادیِ لیپہ میں چھپا پتھری بیلا قدرتی حسن کا شاہکار
صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے سے شہریوں نے گرم کپڑوں اور دیگر حفاظتی اقدامات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
الوداع موسم گرما
کاغان ۔۔بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے مناظر pic.twitter.com/kVAmzE4W9V— احمد (@Pk_lovr) September 5, 2026
موسمِ سرما کی پہلی برفباری نے ان علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی نئی امید پیدا کردی ہے۔
برف سے ڈھکے پہاڑ، سفید وادیوں اور برفباری کے دلکش مناظر موسمِ سرما میں سیاحوں کے لیے خاصی کشش رکھتے ہیں۔
تاہم بالائی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو موسم کی صورتحال، سڑکوں کی حالت اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔




